ایک نیوز: فرانسیسی وزیراعظم مائیکل جین بارنئیر کے خلاف تحریک عدم اعتمادکامیاب ہو گئی۔
بائیں اور انتہائی دائیں بازو کی جماعتیں حکومت گرانے کیلئے متحدہوگئیں ،بارنیئر کے بجٹ کو بغیر کسی ووٹنگ کے منظور کرانے کی کوشش پر تحریک عدم اعتمادلائی گئی ۔
بارنئیر نے کسی بھی جماعت کی بجٹ تجاویز اور مطالبہ کو سننے سے انکارکردیاتھا،دوسری جانب بارنئیر کا کہنا ہے کہ مجھے باہر نکالا تو فرانس کے قرضوں کے مسائل ختم نہیں ہوپائیں گے۔
مشیل بارنیئر کو صدر ایمانوئل میکرون نے 3 ماہ قبل وزیراعظم مقرر کیا تھا، اس سے قبل 1962 میں تحریک عدم اعتماد پر فرانس کی حکومت فارغ ہوگئی تھی۔