حماس کا اسرائیلی سٹاک مارکیٹ سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف

 حماس کا اسرائیلی سٹاک مارکیٹ سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف
کیپشن: Hamas' disclosure of earning billions of dollars from the Israeli stock market

ایک نیوز :7 اکتوبر سے شروع ہونے والے حملوں سے قبل فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمانے کا انکشاف ہوا ۔

 نیو یارک اور کولمبیا یونیورسٹی نے 67 صفحات کا تحقیقی پیپر شائع کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ حماس سے منسلک سرمایہ کاروں نے جنگ شروع ہونے سے قبل اسرائیلی اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالرز کمائے۔ حماس سے منسلک سرمایہ کاروں نے شارٹ سیلنگ کے ذریعے  اربوں ڈالرز کمائے۔ایک انویسٹر نے اسرائیل کے سب سے بڑے بینک کے 44 لاکھ شیئرز بیچے، اسرائیلی بینک کے شیئرز کی شارٹ سیلنگ سے سرمایہ کار نے 900 ملین ڈالرز بنائے۔

 تحقیقی پیپر میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جنگ سے 5 دن قبل ایک سرمایہ کار نے 2 لاکھ 27 ہزار شیئرز کی شارٹ سیلنگ کی۔  تقریباً نا ممکن ہے کہ جنگ سے 5 دن قبل اتنی بڑی شارٹ سیلنگ محض اتفاق ہو۔

دوسری جانب اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ حماس کے کچھ ممبران شاطرانہ کاروباری دماغ رکھتے ہیں، بڑی شارٹ سیلنگ کے پیچھے حماس کا ملوث ہونا خارج از امکان نہیں۔