سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا

سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
کیپشن: سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا
سوشل میڈیا ’ویووز‘ کیلئے طیارہ تباہ کرنے والے یوٹیوبر کو سزا

امریکا میں ایک یوٹیوبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ ویوز کے حصول کے لیے دانستہ طور پر طیارہ تباہ کرنے اور پھر اس معاملے میں امریکی تفتیش کاروں سے جھوٹ بولنے پر چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق30 سالہ ٹریور نے دسمبر 2021 میں طیارہ گرنے کی ویڈیو پوسٹ کی تھی اور یہ ظاہر کیا تھا کہ جیسے وہ ایک حادثہ تھا۔ وہ طیارے کی تباہی سے قبل ہاتھ میں سیلفی سٹک لے کر باہر کود گئے تھے اور پیراشوٹ کی مدد سے زمین پر اتر آئے تھے۔ ان کے اس ویڈیو کلپ کو تیس لاکھ مرتبہ دیکھا گیا تھا۔

عدالت میں ٹریور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انھوں نے یہ ویڈیو پروڈکٹ سپانسرشپ ڈیل کے تحت عکس بند کی تھی۔کیلیفورنیا میں مقدمے کے دوران پیر کو وکلائے استغاثہ نے کہا کہ ٹریور جیکب نے ’ممکنہ طور پر یہ جرم سوشل میڈیا اور نیوز چینلز پر اپنی کوریج اور مالی فائدہ حاصل کرنے کے لیے کیا‘۔ وکلا کا کہنا تھا کہ اس قسم کے طرز عمل کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

سزا سنائے جانے کے بعد ایک بیان میں ٹریور جیکب نے کہا کہ انھیں ملنے والا سزا ایک ’درست فیصلہ‘ ہے۔کیلیفورنیا میں سینٹرل ڈسٹرکٹ کے اٹارنی آفس نے کہا ہے کہ ٹریور کا 'اپنی منزل تک پہنچنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بلکہ اس نے پرواز کے دوران اپنے ہوائی جہاز سے باہر نکلنے کا منصوبہ بنایا اور خود کو پیراشوٹ سے اترنے اور ہوائی جہاز کے نیچے گر کر تباہ ہونے کی ویڈیو بنائی۔