ابھیشک بچن، ایشوریا رائے میں علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں

Dec 05, 2023 | 22:42 PM

ایک نیوز :  کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے والے ابھیشک بچن اور ایشوریہ رائے کے درمیان علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں۔

مخالفین کے اس وقت بند ہو گئے جب  ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے دی آرچیز کے پریمیئر ایونٹ میں ایک ساتھ نظر آئے۔ وہ اپنی فیملی کے ساتھ تقریب میں پہنچے، امیتابھ بچن اور آرادھیا کو بھی جوڑے کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔

سوشل میڈیا پر صارفین نے ابھیشک بچن کے شادی کی انگوٹھی نہ پہننے کو ایشوریہ رائے کے ساتھ تعلقات میں دراڑ قرار دے کر بات علیحدگی تک پہنچادی تھی ۔

صارف نے لکھا کہ ‘ابھیشیک نے اپنی شادی کی انگوٹھی اپنی حالیہ نمائش میں نہیں پہنی ہے جو وہ ہمیشہ پہنتے آئے ہیں۔ ان قیاس آرائیوں کو اس لیے بھی تقویت مل رہی ہے کہ آج کل ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکثر تنہا نظر آ رہی ہیں۔
دوسری طرف اس بالی وڈ جوڑی کے بہت سے مداح پرامید ںظر آ رہے ہیں کہ اس جوڑی کے درمیان میں نجی زندگی سے ہٹ کر پیشہ ورانہ وابستگی بھی ہے، اس لیے بالی وڈ کی یہ جوڑی جلد ایک ساتھ عوام میں نظر آئے گی۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا خیال ہے کہ بچن خاندان میں طلاق ناممکن ہے۔

مزیدخبریں