فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان قلمبندکرادیا

فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں بیان قلمبندکرادیا
کیپشن: Fawad Hasan Fawad recorded a statement in the Faizabad Dharna Commission

ایک نیوز :سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد نے فیض آباد دھرنا کمیشن میں اپنا بیان قلمبند کرادیا

فیض آباد دھرنا کمیشن کا ڈاکٹراخترعلی شاہ کی زیرصدارت اجلاس ہوا ۔سابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کمیشن کے اجلاس میں پیش ہوئے ۔

ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کی جانب سے 22نومبر 2017کے کابینہ اجلاس ے متعلق معلومات کمیشن کے ساتھ شیئر کیں۔

کمیشن کی جانب سے فواد حسن فواد کو سوالنامہ بھی دیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد حسن فواد فیض آباد دھرنا کے وقت وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری تھے۔