نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا،رجب طیب اردوان

Dec 05, 2023 | 21:27 PM

ویب ڈیسک :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیتن یاہو سے انسانیت کیخلاف جرائم کا حساب لینا ہوگا۔

تفصیلات کےمطابق ترک صدر نے کہا کہ  اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو پورے خطے کے مستقبل کے ساتھ جوا کھیل رہے ہیں،  نیتن یاہو خطے کی سلامتی اور مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ خواتین اور بچوں کا قتل جنگی جرم ہے اور اسرائیل کو سزا ملنی چاہیے، ترکی ایک مستقل جنگ بندی کی امید رکھتا ہے، ترکیہ 1967کی سرحدوں پر ایک آزاد فلسطینی خود مختار ریاست کے قیام کا خواہشمند ہے،  ترکیہ ایک ضامن ریاست کے طور پر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

ان کا کہناتھا کہ غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم، انسانیت کے خلاف جرائم پر حساب لینا چاہیے،  ہماری ترجیح پائیدار جنگ بندی کا فوری اعلان اور انسانی امداد کی فراہمی ہے۔

مزیدخبریں