خان کی کامیڈی فلم ”ڈنکی“کے ٹریلر نے دھوم مچادی

خان کی کامیڈی فلم ”ڈنکی“کے ٹریلر نے دھوم مچادی
کیپشن: The trailer of Khan's comedy film "Dinky" created a sensation

ویب ڈیسک :بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی نئی فلم ’ڈنکی‘ کے ٹریلر نے سوشل میڈیا دھوم مچادی۔


 ٹریلر کو ’ڈنکی ڈراپ4‘ کے نام سے انسٹاگرام پر جاری کیا گیا لیجنڈری ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی کی کھٹی میٹھی دنیا لوگوں کے سامنے آتی ہے۔
’ڈنکی‘ کی کہانی اداکار کی پنجاب کے ایک گاؤں میں داخلے سے شروع ہوتی جہاں چار دوست لندن جانے کیلئے تیار ہیں لیکن انہیں قانونی طور پر مشکلات کا سامنا ہے۔
راج کمار ہیرانی نے کامیڈی اور جذبات کی آمیزش سے پانچ دوستوں کے لندن کی جانب غیرقانونی سفر کو یادگار تجربہ میں تبدیل کرکے ناظرین کو پیش کیا ہے۔
’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جسے بہترین اداکار موجود ہیں۔
فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گا۔