ویب ڈیسک :کورونا پابندیاں اور ویزا مسائل کے باعث 5سال بعد ویزا ملنے پر پاکستانی لڑکی شادی کیلئے بھارت پہنچ گئی۔
پاکستان کے شہر کراچی سے جویریہ خانم واہگہ بارڈر کے ذریعے اٹاری پہنچیں جہاںمنگیتر سمیر خان کے اہل خانہ نے استقبال کیا ۔بعدازاں جویریہ،منگیتر ،اہل خانہ کے ہمراہ امرتسر سے کولکتہ کے لیے روانہ ہوگئیں۔
پاکستانی لڑکی جویریہ خانم کاکہنا تھا کہ کورونا وبا کے بعد بھی دو بار میرا ویزا مسترد کیا گیا اور اب بھی صرف 45 دن کا ویزا دیا گیا ہے۔ شادی جنوری کے پہلے ہفتے میں طے ہیں۔
سمیر خان کا کہنا تھاکہ پہلی بار جویریہ کی تصویر 2018میں والدہ کے فون پر دیکھی تھی اور والدہ اسی لڑکی سے شادی کرنے کا اظہار کیا تھا۔جرمنی سے تعلیم مکمل کرکے گھر واپس آیا تھا۔