ایک نیوز :اسلام آباد پولیس کا ایک اور کارنامہ،اہلکار منتظر مہدی نے اورسیز پاکستانی شفیق مصطفی سے 34لاکھ روپے لوٹ لئے۔
تھانہ شالیمار پولیس نے شہری شفیق مصطفٰی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق منتظر مہدی نے میرے لیگل معاملات اور زمینوں کی دیکھ بال کے عوض 34 لاکھ روپے لئے۔رقم اپنے بھائی قصور مہدی کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کرائی۔رقم لینے کے باوجود میرا کوئی کام نہیں کیا۔منتظر مہدی نے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم منگوا کر ہڑپ کر لی۔منتظر مہدی کے خلاف کارروائی کرکے میری رقم واپس دلوائی جائے۔