افغان شہریوں کی جبری بے دخلی :سپریم کورٹ نے حکومت کونو ٹس جاری کردیا

 افغان شہریوں کی جبری بے دخلی :سپریم کورٹ نے حکومت کونو ٹس جاری کردیا
کیپشن: افغان شہریوں کی جبری بے دخلی :سپریم کورٹ نے حکومت کونو ٹس جاری کردیا

ویب ڈیسک : سپریم کورٹ نے افغان شہریوں کی جبری بے دخلی کیس میں  گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سمیت اپیکس کمیٹی کو نوٹس جاری کر دیا ،عدالت عظمیٰ نے معاونت کے لیے اٹانی جنرل کو بھی نوٹس جاری کر دیا، حکمنامے کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی بے دخلی کے نگران حکومت کے اختیارات کو چیلنج کیا گیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ نگران حکومت کو آئینی اور قانونی اختیار نہیں کہ وہ افغان مہاجرین کو غیر انسانی طریقے سے بے دخل کرے،  درخواست گزار کے وکیل نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کے سیکشن چار کی نشاندہی کی،  پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن چار کے تحت آئینی تشریح کے مقدمات کی سماعت کم از کم پانچ رکنی لارجر بینچ کرے گا،  کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔