ویب ڈیسک :فاسٹ بولر نسیم شاہ نے اسلام آبادیونائیٹڈ کیساتھ ساڑھے 4 کروڑ روپے میں معاہدہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ نے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے ساتھ ساڑھے 4 کروڑ روپے میں معاہدہ طے کر لیا ہے ،نسیم شاہ نے گزشتہ سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ نے نسیم شاہ کو حاصل کرتے ہوئے ان کے بدلے میں وسیم جونیئر اور لیگ سپنر ابرار احمد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دے دیئے ہیں ۔
یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہو گی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز8 فروری سے ہو گا اور اختتام 24 مارچ 2024 کو ہو گا۔