بجلی کےبعد گیس صارفین جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار

بجلی کےبعد گیس صارفین جھٹکے کیلئے ہو جائیں تیار
کیپشن: After electricity, gas consumers should get ready for a shock

ویب ڈیسک:بجلی کے بعد گیس صارفین بھی مزید جھٹکے کےلئے ہو جائیں تیار ،سوئی نادرن گیس کمپنی نے اپنی ریونیو ریکوائرمنٹ اوگرا کو بھجوادی ۔

ایس این جی پی ایل نے 137.62فیصد اضافہ طلب کیا ہے ۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کی درخواست پر سماعت 11دسمبر کو ہوگی ۔

سوئی نادر ن نےگیس کی قیمت میں تقریبا 1209روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ  جولائی 2023 سے طلب کیا ہے ۔

ایس این جی پی ایل کے مطابق گیس کی موجودہ قیمت 1246روپے 91پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے ۔گیس کی قیمت میں فی یونٹ  1715روپے اضافہ کیا جائے ۔گیس کی نئی قیمت 2961روپے 98پیسے فی یونٹ مقرر کی جائے ۔

 ایس این جی پی ایل کے مطابق روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر ایکس چینج کی وجہ سے بھی فی یونٹ 58روپے 65پیسے اضافہ دیا جائے ۔مالی سال 2023-2024میں ریونیو شارٹ فال 181ارب 51کروڑ، 60لا لاکھ روپے ہوگا ۔کمپنی کو یہ رقم صارفین سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔