ویب ڈیسک :بینظیر بھٹوہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں آکسیجن کی عدم دستیابی نے 10ماہ کی علیزہ کی جان لےلی ۔
تفصیلات کے مطابق 10 ماہ کی علیزہ کو گزشتہ روز واہ کینٹ سے بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔چلڈرن وارڈ میں سہولیات کی عدم دستیابی قیمتی جان لے گئی ۔
واضح رہے کہ ہولی فیملی ہسپتال کی بندش کے باعث چلڈرن وارڈ میں نومولود بچوں کی تعداد بڑھ چکی ہے۔