ایک نیوز :پاکپتن سے لڑکی کے اغوا میں ملوث حساس ادارے کا جعلی افسر گرفتار ،وردی پررینکس بھی لگا رکھے تھے ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم نے گرفتاری کے وقت شناخت کیپٹن طارق کے نام سے کروائی. پولیس نے مشکوک جان کر مزید تفتیش کی تو ملزم جعلی افسرنکلا ۔ملزم سے جعلی آرمی سروس کارڈ بھی برآمد کر لیا.
پولیس کاکہنا ہے کہ ریکارڈ چیک کرنے پر ملزم نواب ٹاؤن لاہور میں لڑکی اغوا کے مقدمہ میں اشتہاری نکلا۔ تھانہ ملکہ ہانس پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا۔