سانحہ 9مئی :پی ٹی آئی کے 8رہنماؤں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری

سانحہ 9مئی :پی ٹی آئی کے 8رہنماؤں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری
کیپشن: سانحہ 9مئی :پی ٹی آئی کے 8رہنماؤں کے ناقابل وارنٹ گرفتاری

ایک نیوز :انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہورنے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  تحریک انصاف کے 8 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ 

تفصیلات کےمطابق عدالت نے حافظ فرحت ،مراد سعید ،اعظم خان ،حامد رضا ،امتیاز احمد شیخ سمیت دیگر نے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ،انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی ،پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوشش کی،ملزمان نے خود کو روپوش کررکھا ہے،ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔