روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر پھر گر گئی

Dec 05, 2023 | 16:59 PM

ایک نیوز:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز روپیہ تگڑا،ڈالرکی قدر مزید گر گئی۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق انٹر بینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالر 15پیسے سستا ،284.53سےکم ہو کر 284.38روپےپربند ہوا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 285روپے50پیسے پرمستحکم رہا۔

  پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبا ر کے اختتام پر  اسٹاک مارکیٹ نے نئی بلند ترین سطح 63 ہزار 36 پوائنٹس قائم کر لی ۔مارکیٹ 462 پوائنٹس کے اضافے سے 62 ہزار 956 پوائنٹس پر بند ہوئی ۔دن بھر مجموعی طور پر 382 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔187 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 177 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔مارکیٹ میں 76 کروڑ 26 لاکھ شیئرز کی لین دین ہوئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 30 ارب 76 کروڑ سے زائد کا کاروبار ہوا ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 63,036 جبکہ کم ترین سطح 62,215 پوائنٹس رہی ۔

مزیدخبریں