ایک نیوز: اڈیالہ جیل ذرائع کے مطابق سابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ان کے اہلخانہ کی ملاقات ختم ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں بشری بی بی، عظمی خانم اور علیمہ خانم شامل تھیں۔ علیمہ خان کے شوہر سہیل امیر خان بھی ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے۔
سابق پی ٹی آئی چیئرمین سے اہلخانہ کی ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کروائی گئی۔ ملاقات کے بعد سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے اہلخانہ اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔