ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس شاہد کریم نے جواد حامد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ سانحہ ماڈل کی جوڈیشل انکوائری کی دستاویزات فراہم کی جائیں۔
عدالت نے درخواست گزار کے سینئر وکیل کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔