خدیجہ شاہ نظربندی کیخلاف توہین عدالت کیس: عدالت کا کل تک وجوہات فراہم کرنے کا حکم

خدیجہ شاہ نظربندی کیخلاف توہین عدالت کیس: عدالت کا کل تک وجوہات فراہم کرنے کا حکم
کیپشن: Contempt of court case against Khadija Shah detention: Court order to provide reasons by tomorrow

ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی نظر بندی پر آئی جی پنجاب کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ 

سرکاری وکیل نے عدالت کے روبرو بتایا کہ تھری ایم پی او کے مسئلہ پر خدیجہ شاہ کے وکلاء سے3سے 4 گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔ کیبنٹ میں معاملہ ڈسکس ہوا لیکن کیبنٹ مطمئن نہیں ہے۔ خدیجہ شاہ کے ٹوئٹر سے لوگوں کو اکسایا گیا۔ 

جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیے کہ اگر کیبنٹ مطمئن نہیں ہورہی تو پھر عدالت مطمئن ہوکر فیصلہ کردیتی ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ وجوہات فراہم کی جائیں۔ عدالت وجوہات کو دیکھ کر فیصلہ کرے گی۔ 

خدیجہ شاہ کے وکیل نے کہا کہ انہیں کہیں کہ مھجے آج وجوہات فراہم کریں۔ عدالت نے حکم دیا کہ خدیجہ شاہ کی نظری بندی کی وجوہات صبح فراہم کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔