چودھری شجاعت کی شہباز شریف کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

چودھری شجاعت کی شہباز شریف کے گھر آمد، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: Chaudhary Shujaat's visit to Shehbaz Sharif's house, discussion on political situation

ایک نیوز: عام انتخابات نزدیک آتے ہی مختلف سیاسی جماعتوں میں رابطوں میں  تیزی آنے لگی، مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری شجاعت حسین میں عملی سیاست میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین کی مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہباز شریف کے گھر پہنچے۔ جہاں دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا آئندہ انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے بارے میں مشاورت ہوئی۔ 

قبل ازیں سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی کے بلوچستان کے صدر جعفر خان مندوخیل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پارٹی کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق اور ملک محمد احمد خان بھی موجود تھے۔

ملاقات میں تنظیمی امور اور عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے مشاورت ہوئی۔ بلوچستان میں عام انتخابات کے حوالے سے سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان ہمارا دل ہماری جان ہے، بلوچستان کی ترقی کو پاکستان کی ترقی کا ناگزیر تقاضا سمجھتے ہیں، 16 ماہ کی حکومت کے دوران سب سے زیادہ مرتبہ بلوچستان گیا، دوبارہ موقع ملا تو بلوچستان سمیت پورے ملک میں دانش اسکولوں کا جال پھیلائیں گے، بلوچستان ملکی معاشی ترقی کا مستقبل میں محور و مرکز ثابت ہوگا۔ 

جعفر خان مندوخیل نے ایون فیلڈ ریفرنس میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کی بریت پر مبارک پیش کی۔ پارٹی صدر شہباز شریف نے نیک تمناؤں کے اظہار پر جعفر خان مندوخیل کا شکریہ ادا کیا اور پارٹی کے لئے ان کے جذبے کو سراہا۔