ایک نیوز: لاہور ہائیکورٹ میں اینٹی کرپشن کے مقدمے میں محمد خان بھٹی کی ضمانت بعدازگرفتاری پر سماعت ہوئی۔عدالت نے کیس کی سماعت 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وکلا کو مزید تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کی۔ جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے محمد خان بھٹی کی درخواست پر سماعت کی۔
محمد خان بھٹی کے وکیل نے کہا کہ محمد خان بھٹی پر 18 ایف آئی آرز ہیں، جوںہی کسی کیس میں ضمانت ہوتی ہے، نئے کیس میں گرفتار کر لیتے ہیں، یہ مختلف لوگوں نے شناختی کارڈ منگوا لیتے ہیں اور انہیں گواہ بنا لیتے ہیں، اس سارے کیس میں محمد خان بھٹی کا کوئی فائدہ نہیں، اس میں ٹنڈرز کا اخبار میں اشتہار آیا تھا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا جھوٹا مقدمہ درج کیا، درخواست گزار کیخلاف تحقیقات میں کوئی چیز ثابت نہیں ہوئی، صرف سیاسی بنیادوں پر کیسز بنا کر انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔