سابق ایم این اے راجہ خرم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا

Dec 05, 2023 | 13:57 PM

ایک نیوز: سابق ممبر قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کو بڑا ریلیف مل گیا، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹادی۔

تفصیلات کے مطابق راجہ خرم نواز کو احتجاج، توڑ پھوڑ کیس میں عدالت نے ریلیف دےدیا۔ 

راجہ خرم نواز کے خلاف کیس کی سماعت ڈیوٹی جج سہیل شیخ نے کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کیس میں راجہ خرم نواز کی گرفتاری مطلوب نہیں۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے تفتیشی افسر کے بیان پر راجہ خرم نواز کی درخواستِ ضمانت نمٹادی۔

مزیدخبریں