ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف ن لیگ کے کارکن کی درخواست خارج ہوجائے گی کیونکہ سابق چیئرمین اب چیئرمین پی ٹی آئی نہیں رہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نےالیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جب طاقتور حلقے آپ سے ناخوش ہوں اور کوئی سیاسی جماعت آپ کا مقابلہ نہ کرسکے تو پھر اس طرح کے ادارے استعمال ہوتے ہیں۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اداروں کے استعمال کی بدترین مثالیں رقم ہورہی ہیں، جس طرح ن لیگ،جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے سب کے سامنے ہے۔ ہمارے انٹرا پارٹی انتخابات نا مان کر انتخابات کروانے کا کہا گیا۔ لندن پلان کے حصے پر عملدآمد کروانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔ ماضی سے سبق سیکھنا پڑے گا۔ نوجوان باشعور ہوچکا ہے وہ کسی ڈرامے بازی میں نہیں آئے گا۔