ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے احتجاج توڑ پھوڑ پر درج مقدمات میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت درخواستوں پرسماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پرہونے کے باعث کارروائی نہ ہوسکی۔ پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوئے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی تھانہ کھنہ کےدو جبکہ تھانہ بہارہ کہو میں ایک مقدمہ میں درخواست ضمانت دائر ہے۔ ہائیکورٹ نے اے ٹی سی کو ضمانت کی درخواستیں دوبارہ سننے کی ہدایت کی تھی۔
شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کھنہ میں درج دو مقدمات میں درخواست ضمانت دائر ہے۔ عدالت نے مزید کاروائی کیلئے سماعت11 دسمبر تک ملتوی کردی۔