ڈرائیونگ لائسنس کیلئے عوام کا رش، نیا سسٹم متعارف کروادیا گیا

Dec 05, 2023 | 13:32 PM

ایک نیوز: لاہور میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ نے اچانک لائسنسنگ سینٹرز کے دورے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے ڈی ایل آئی ایم ایس سسٹم 2 متعارف کرا دیا۔ عوام کے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ سینٹرز پر آنے والوں کو پہلے سے کم ٹائم میں لائسنس جاری کیے جارہے ہیں۔ گزشتہ دو دنوں میں ٹریفک پولیس پنجاب نے صوبہ بھر ڈیڑھ لاکھ لرننگ ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے ہیں۔ 

انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لبرٹی ،گارڈن ٹاؤن اور واپڈا ٹاؤن خدمت مراکز کے دورے کیے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے لائسنسنگ پر موجود لوگوں سے بات چیت کی اور ان کو سسٹم اپگریڈ کے بارے بتایا۔ 

لائسنس سینٹر پر موجود لوگوں نے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران کا اس اقدام شکریہ ادا کیا۔

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کی بہترین سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔ 

ترجمان ٹریفک پولیس پنجاب کے بیان کے مطابق ٹریفک ہیڈ کوارٹرز سے صوبہ بھر کے تمام لائسنسنگ سینٹرز کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز میں قائم ڈیٹا مانیٹرنگ سینٹر سے تمام اضلاع کی لائسنسنگ کارکردگی کو ہر گھنٹے بعد چیک کیا جارہاہے۔ 

مزیدخبریں