ایک نیوز: اسلام آباد میں راول ڈیم پکنک پوائنٹ پر 14 سال کے لڑکے سے مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق صادق آباد کے رہائشی لڑکے سے 2 افراد نے اسلحہ کی نوک پر زیادتی کی۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرکے ڈراتے دھمکاتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کا میڈیکل کراکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔