ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو دوبار جنسی زیادتی کانشانہ بنایا گیا، وکیل

afia siddiqui
کیپشن: afia siddiqui
سورس: google

ا ویب ڈیسک :  امریکا کی جیل میں قیدپاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو جیل میں کم ازکم دو بارجنسی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسٹیفورڈ کی جانب سے کیے جانے والے اس انکشاف میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ 2 بار کی جانے والی جنسی زیادتی کے واقعات سے آگاہ ہے۔

ڈاکٹر عافیہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ انہیں ڈاکٹر عافیہ نے اہنے ساتھ کی جانے والی جنسی زیادتی سے متعلق بتایا تھا جس کے بعد شکایت داخل کی گئی۔کلائیو اسٹیفورڈ کے مطابق ڈاکٹرعافیہ کے ساتھ بگرام جیل میں بھی جنسی زیادتی کی گئی تھی، اور یہ بطور تفتیشی حربہ کی گئی۔ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل نے مزید بتایا کہ جیل میں قید ڈاکٹر عافیہ کو آئے روز بدسلوکی اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ نے گزشتہ روز ان سے دوسری بات ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد ویڈیو بیان میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ انہیں جیل میں قید عافیہ کی حالت پہلے سے زیادہ خراب محسوس ہوئی، جسے بیان کرنے کیلئے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں۔

 ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ ملاقات کے اختتام پر بہت دکھی ہوں، عافیہ صدیقی کوایک بار پھراسی حالت میں چھوڑآئی ہوں۔

وکیل کلائیواسٹیفورڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ دونوں بہنوں کوایک دوسرے کو چھونے کی اجازت نہیں تھی۔

  یادرہے اس سے قبل ڈاکٹر فوزیہ نے 31 مئی کو ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے 20 سال بعد پہلی ملاقات کی تھی جس میں ان کے ہمراہ جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد بھی تھے۔دونوں بہنوں کی ملاقات فورٹ ورتھ جیل میں ہوئی تھی سینیٹر مشتاق کے علاوہ اس ملاقات میں کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ بھی شریک تھے۔