ایک نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کیجانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق افواج پاکستان، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے میجر محمد اکرم شہید، (نشان حیدر) کے 52ویں یوم شہادت کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
میجر محمد اکرم شہید نے تمام تر مشکلات کے باوجود 1971کی پاک-بھارت جنگ کے دوران ِہلی کے محاذ پر دشمن کے انگنت حملوں کو بہادری سے پسپا کیا۔ میجر محمد اکرم شہید کی اس شاندار مزاحمت نے ہندوستانی فوج کو مادر وطن کے ایک انچ پر بھی قبضہ نہیں کرنے دیا، یہاں تک کہ آپ شہید ہو گئے۔
ایسی مثالی جرات و بہادری مادرِ وطن کے محافظوں کی پہچان ہے۔ بِلا شُبہ میجر محمد اکرم شہید کا یومِ شہادت افواج پاکستان کی مادر وطن کیلئے دی جانے والی قربانیوں کا مظہر ہے۔
پاکستان کے یہ درخشندہ ستارے جنہوں نے ملک کی آبرو کیلئے اپنی جان نچھاور کی بِلاشُبہ عزت و تکریم کے مستحق ہیں۔ پوری قوم کو اپنے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔