اےاین ایف کی کارروائیاں: 25 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار

اےاین ایف کی کارروائیاں: 25 کلو سے زائد منشیات برآمد، 4 ملزمان گرفتار
کیپشن: ANF ​​operations: More than 25 kg of drugs recovered, 4 accused arrested

ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 کارروائیوں کے دوران 25 کلو سے زائد منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مسافروں کے سوٹ کیس سے 2 کلو 60 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ خاتون سمیت ملزم بذریعہ پرواز نمبر GF-791 بحرین کے لئے روانہ ہو رہے تھے۔ 

راولپنڈی میں واقع کارگو آفس میں پارسل میں موجود 2 کلو 132 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ سمبڑیال میں واقع اسلامیہ ڈگری کالج کے قریب ملزم سے 500 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ 

تختہ بیگ جمرود روڈ پشاور پر گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کی گئی۔ زخہ خیل خیبر میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران 16 کلو چرس برآمد کرلی۔ 

گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔