غیرشرعی نکاح کیس: قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب

غیرشرعی نکاح کیس: قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل طلب
کیپشن: Illegal Marriage Case: Arguments called for admissibility or not

ایک نیوز: اسلام آباد کی مقامی عدالت میں غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ خاورمانیکا کے ملازم محمد لطیف کا بیان قلمبند ہوگیا۔ ملازم نے بتایاکہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھرآتےتھے مجھے خاورمانیکا کہتے جا کرانہیں دیکھو،کمرے میں جانے پردونوں مجھے گالیاں نکالتے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق سول جج قدرت اللہ نے غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت کی خاورمانیکا کا گھریلو ملازم محمد لطیف نے بیان قلمبندکرایا جس میں کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھرآتےتھے اوردونوں ساتھ کمرہ میں چلے جاتے تھے۔ 

مجھے خاورمانیکا کہتےتھے جا کرانہیں دیکھو،کمرے میں جانے پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی دونوں مجھے گالیاں نکالتے تھے اور باہر نکل جانے کا کہ دیتے تھے۔ 

سول جج قدرت اللہ نے کہا کہ کیا آپ اتنا روروکرکمزورہوگئے ہو ؟ کیا دونوں آپ کوکمرے میں ساتھ بٹھاتےتھے؟ گواہ محمد لطیف نے کہاکہ نہیں دونوں مجھے ساتھ کمرے میں نہیں بٹھاتےتھے۔ مجھے کمرے سے نکالنے کا کہتے تھے۔ 

غیرشرعی نکاح کیس کے چوتھے گواہ کا بیان بھی قلمبند ہوگیا عدالت نے کیس کے قابلِ سماعت ہونے یا نہ ہونے پردلائل طلب کرلیے کیس کی سماعت آٹھ دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ محمد لطیف خاور مانیکا کا گھریلو ملازم ہے اور غیر شرعی نکاح کیس میں عون چوہدری اور مفتی سعید کا بیان قلمبند ہو چکا ہے۔