پی ایس ایل سیزن نائن،254انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی

Dec 05, 2023 | 00:36 AM

ایک نیوز :پی ایس ایل سیزن9کیلئے  ابتدائی طورپر254غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروالی۔

 انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی نویں ایڈیشن کے لیے آسٹریلیا کے کسی بڑے نام نے ابھی تک رجسٹریشن نہیں کروائی۔ پلاٹینم کیٹگری میں 20 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی۔ پلاٹینم کھلاڑیوں میں جیمی اوورٹن،ڈیوڈ ویلی،ڈیوڈ ملان،لوک ووڈ،ریس ٹاپلی،داسن شناکا،بھنوکا راجاپکشا ،اینجلو میتھیوز،کشال مینڈس ، ڈوئین پریٹوریس ،رائلی روسسو،وین ڈر ڈیوسن شامل ہیں۔

ی ایس ایل مینجمنٹ نے غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ابتدائی فہرست فرنچائزز کے ساتھ شئیر کردیں۔ پاکستان سپر لیگ 9 کی ڈرافٹنگ 13 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

 شکیب الحسن،افغانستان کے مجیب الرحمن،حضرت اللہ زازئی، سندیپ لامیچین، ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ اور برینڈن کنگ بھی شامل ‏ڈائمنڈ کیٹگری میں 103 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

مزیدخبریں