ویب ڈیسک :غزہ پٹی میں جاری جنگ میں اسرائیل کے فوجی اہلکار خطرناک بیکٹیریا کا شکار ہونے لگے۔
اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی جنگ میں شریک متعدد فوجی آنتوں کی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔اخبار کے مطابق جنگ کے دوران ملنے والے غیر معیاری کھانوں اور انہیں محفوظ رکھنے کے مناسب انتظامات نہ ہونے کے باعث بہت سے فوجی شیگلا نامی مہلک بیکٹیریا میں مبتلا ہوگئے ہیں جس کے باعث اسرائیلی فوجی پیٹ کے امراض سمیت تیز بخار اور پیچش کا شکار ہو رہے ہیں۔
بیماری میں مبتلا درجنوں فوجی اہلکار اسرائیلی اسپتالوں میں منتقل کردیےگئے ہیں۔اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ جنگ شروع ہونےکے بعد سے اسرائیلی شہری اپنی فوج کے لیےکھانا بجھوا رہے ہیں، شہریوں کا بھیجا کھانا اکثر خراب ہو جاتا ہے جو فوجیوں کی بیماری کا سبب ہے۔
اسرائیلی طبی ماہرین کے مطابق بیمار ہونے والے فوجی شیگلا نامی بیکٹیریا سے متاثر ہوئے ہیں، یہ انتہائی خطرناک بیکٹیریا ہے جو کہ تیزی سے فوجیوں کو بیمار کر رہا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی بمباری کے باعث پہلے سے تباہ حال غزہ کے شہری بھی مزید مشکلات کا شکار ہیں۔