مانگا منڈی :پولیس مقابلہ ،2اہلکار شہید 

مانگا منڈی :پولیس مقابلہ ،2اہلکار شہید 
کیپشن: مانگا منڈی :پولیس مقابلہ ،2اہلکار شہید 

ایک نیوز نیوز : مانگا منڈی شامکے بھٹیاں کے قریب پولیس مقابلے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق شامکے بھٹیاں کے مقام پر ڈاکو لوگوں کو لوٹنے میں مصروف تھے،ڈاکوؤں نے اے ایس آئی محمد عاصم اور کانسٹیبل محمد شاہد کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی محمد عاصم موقع پر شہید ہو گیا، کانسٹیبل محمد شاہد کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیامگر وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے ۔ فائرنگ میں ملوث ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ۔