ایک نیوز نیوز:برطانیہ میں6بچے اسٹریپ اے بیکٹریل انفیکشن سےچل بسے جس کےبعد برطانیہ میں صحت کے حکام نے والدین کو خبردار کر تے ہوئے کہا کہ وہ اسٹریپ اے کے انفیکشن سے ہوشیار رہیں۔
تفصیلات کےمطابق برطانیہ میںانفیکشن سے مرنیوالے6بچوں سے 5دس سال سے کم عمر کے تھے۔ ویلز میں ایک لڑکی بھی اس انفیکشن سے ہلاک ہوگئی۔برطانیہ کی ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے جمعہ کے روز ایک غیر معمولی ہیلتھ وارننگ جاری کی ہےبچوں کے والدین پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو بیماری سے بچانےکیلئے نگرانی کریں ،بچوں میں علامات دیکھیں تو فوری طوری پر رجوع کریں ،محکمہ صحت نے بتایا کہ سٹریپ اے انفیکشن کی علامات میں گلے کی سوزش، سر درد، بخار اور جسم پر خارش شامل ہیں۔ اسٹریپ اے انفیکشن عام طور پر ہلکا ہوتا ہے تاہم لوگ شدید بیمار ہوسکتے ہیں۔برطانوی ایجنسی برائے تحفظ صحت عامہ نے مشورہ دیا ہے کہ اپنے بچے کی علامات کے بارے میں تشویش کا شکار والدین کو طبی مشورے لینے چاہیے۔