ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کیپشن: ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز: زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف یکم جنوری 2023 سےقانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق   وزارت داخلہ نے ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف یکم جنوری 2023 سےقانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے غیر ملکیوں کی آئندہ پاکستان میں انٹری بلیک لسٹ کر دی جائے گی۔وزارت داخلہ کے حکام کے مطابق وزارت داخلہ نے زائد ازمدت ویزا والے غیر ملکیوں کے لئے عام رعا یت کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق پاکستان آن لائن ویزاسسٹم کے ذریعے 31 دسمبر تک ایگزٹ پرمٹ حاصل کرنے کی سہولت دی گئی تھی۔صرف بھارت اور صومالیہ کے زائد مدت والوں کو ایگزٹ پرمٹ کے لئے وزارت داخلہ کے متعلقہ سیکشن سے رجوع کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔31 دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم کرنے کے بعد یکم جنوری سے ایک سال سے زائد مدت ویزا والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کا آغاز کیا جائے گا، فارنر ایکٹ 1946 کے تحت زائد از مدت ویزا والے غیر ملکیوں کی سزا تین سال قید ہے۔