ایک نیوز نیوز :سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات کی ، ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق اہم کی ملاقات میں وفاقی وزیر چودھری طارق بشیر چیمہ بھی موجودتھے ۔ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تفصیلی گفتگوکی گئی، چودھری شجاعت نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔چودھری شجاعت نےاس موقع پر کہا کہ آصف علی زرداری پاکستانی سیاست میں وضع دار اور دوراندیش شخصیت ہیں، ملکی سیاست اور پنجاب میں سیاسی حکمت عملی دونوں جماعتوں کے اتفاق رائے سے آگے بڑھے گی ، مجھ سمیت تمام سیاست دانوں کی اس وقت پاکستان کا مفاد اولین ترجیح ہونی چاہئے۔ان کا کہناتھا کہ سابق صدرآصف علی زرداری اور ہماری مشاورت کا عمل جاری رہے گا۔
چودھری شجاعت نے آصف زرداری کو گرین سگنل دے دیا ، اندرونی کہانی
Dec 05, 2022 | 23:02 PM