ریلوےپولیس کی ایمانداری،نقدی اورقیمتی سامان مسافروں تک پہنچادیا

ریلوےپولیس کی ایمانداری،نقدی اورقیمتی سامان مسافروں تک پہنچادیا
کیپشن: ریلوےپولیس کی ایمانداری،نقدی اورقیمتی سامان مسافروں تک پہنچادیا

ایک نیوز نیوز :ریلویز پولیس نے ایمانداری کی مثال قائم کردی ،مسافر وں کا ڈیڑھ لاکھ مالیت کا قیمتی لیپ ٹاپ اورپرس ڈھونڈ ھ کر انہیں واپس کردیا گیا ۔
تفصیلات کےمطابق وقار حسین بزنس ایکسپریس میں سفر کر رہا تھا مسافر اپنا قیمتی لیپ ٹاپ ٹرین میں بھول کر سٹیشن پر اتر گیا،ریلویز پولیس نے دوران چیکنگ لیپ ٹاپ کو ڈھونڈ نکالا اور اسے وقار کو واپس کردیا ،دوسرے واقعہ میں انچارج  ہیلپ ڈیسک انیلہ رحیم نے خاتون کا پرس اس کے حوالے کردیاخاتون سبک رفتار ٹرین میں سفر کے دوران اپنا پرس بھول گئی تھی پرس میں بھاری رقم کے علاوہ شناختی کارڈاور اہم کاغذات موجود تھے۔