ایک نیوز نیوز :بھارت کے معروف سیاست دان اور سابق وزیراعلیٰ بہارلالو پرساد یادیو کے گردے کی تبدیلی کا آپریشن سنگاپور میں ہوا ،ان کی بیٹی روہنی آچاریہ نے انہیں اپنا گردہ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سابق وفاقی وزیر ریلوے اور سابق وزیراعلیٰ بہار لالو پرساد یادیو کا کڈنی ٹرانسپلانٹ کامیابی سے ہوگیا۔ دنوں باپ اور بیٹی آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔لالو پرساد کی بیٹی روہنی آچاریہ سنگاپور میں ہی قیام پذیر ہیں،انہوں نے اکتوبر میں اپنے والد کو گردہ دینے کا اعلان کیا تھا، کرپشن کے کیسز میں ضمانت پر رہا لالو پرساد یادیو طویل عرصے سے علیل ہیں۔ اکتوبر میں وہ سنگاپور گئے تھے تاکہ گردہ کا آپریشن ہوسکے تاہم ضمانت کی مدت ختم ہونے پر انھیں واپس بھارت جانا پڑا تھا۔بھارت پہنچ کر انھوں نے گردوں کے ناکارہ ہوجانے کے باعث طبی بنیادوں پر ضمانت کروائی اور سنگاپور پہنچے جہاں آج ان کا کڈنی ٹرانسپلانٹ ہوگیا۔ دونوں باپ بیٹی کو فی الوقت انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔