ق لیگی ارکان کا پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان 

ق لیگی ارکان کا پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان 
کیپشن: ق لیگی ارکان کا پی ٹی آئی کا ساتھ دینے کا اعلان 

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ق  کے ارکان صوبائی اسمبلی نے پرویزالٰہی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کےمطابق ق لیگ کے ڈاکٹر محمدافضل اور چودھری احسان الحق نے طارق بشیر چیمہ کا ساتھ چھوڑ دیا دونوں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے اپنا سیاسی مستقبل عمران خان اور پرویزالٰہی سےجوڑ لیا۔
چوہدری احسان الحق نے اعلان کیا ہے کہ طارق بشیرچیمہ سے ہماری سیاسی راہیں الگ ہو گئی ہیں  طارق بشیرچیمہ اب ن لیگ کےہوچکےہیں،ان کا کہنا تھا کہ پرویزالٰہی کی قیادت میں تحریک انصاف کا ساتھ نبھائیں گے بہت جلد یزمان کو نہری پانی وافر مقدار میں میسرہوگا۔

دوسری جانب پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور مسلم لیگ ق کی قیادت کا ایک اور رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں  پی ٹی آئی کے سینیئر نائب صدر فواد چوہدری نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی سے ملاقات کی جس میں اسمبلی کی تحلیل اور دیگر سیاسی معاملات پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں رہنما ق لیگ مونس الہٰی بھی شریک ہوئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد فواد چوہدری زمان پارک پہنچے جہاں انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری نے پرویزالہٰی اور مونس الہٰی سے ملاقات کے بارے میں عمران خان کو آگاہ کیا۔