ایک نیوز نیوز:وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمد ڈوگر کو ان کے عہدے سے معطل کر دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر لاہور میں واقع زمان پارک میں سکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا۔غلام محمد ڈوگر پر گورنر ہاؤس پنجاب کو تحفظ دینے میں غفلت برتنے اور پولیس کو سیاست زدہ کرنے کا الزام تھا۔ 2 دسمبر کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو بحال کر دیا تھا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کرتے ہوئے سروس ٹربیونل کے خصوصی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کر دیا تھا۔