ایک نیوز نیوز :چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے لندن میں جیو ٹی وی کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ۔
تفصیلات کےمطابق چیئر مین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں بتایا کہ جیو ٹی وی کیخلاف لندن میں قانونی دعویٰ دائر کرنے جارہے ہیں ، جیو ٹی وی کو ہرجانے کا قانونی نوٹس لندن میں بھجوادیا ہے ۔وکلا کو جیو ٹی وی کیخلاف قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کردی ۔
عمران خان نے مزید کہاکہ جیو ٹی وی کو ہرجانے کے دعوے کا جواب دینے کیلئے 14دن کا وقت دیا ہے ۔
Had instructed lawyers in UK, incldng Leading Counsel,to start legal proceedings against Geo TV Limited pursuant to the Pre Action Protocol for Media & Communications Claims.A
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 5, 2022
formal letter of claim has been served today on Geo TV Limited in London & they have 14 days to respond
واضح رہے کہ جیو نیوز عمران خان کی جانب سے بطور وزیراعظم توشہ خانہ کے تحفے فروخت کرنے والے یو اے ای میں مقیم پاکستانی عمر فاروق کو سامنے لایا تھاجس پر عمران خان نے انہیں نوٹس بھجوانے کا اعلان کیا تھا ،جیو نیوز کے پروگرام میں عمر فاروق نے بتایا تھا کہ انہیں عمران خان کے دور کے مشیر برائے احتساب نے انہیں فون کر کے بتایا کہ بہت قیمتی تحائف ہیں جو ہم فروخت کرنا چاہتے ہیں، یہ تحائف فرح جمیل کے ذریعے فروخت کیے گئے تھے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ کے میزبان شاہزیب خانزادہ نے عمران خان کے الزامات پر کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی جس عدالت میں جانا چاہیں جائیں ہم سامنا کریں گے۔