ایک نیوز نیوز: 2008 سے اب تک خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، سابق و موجودہ صوبائی اوروفاقی وزرا سمیت تقریباً 2 ہزار افراد نے سفر کیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز سے متعلق تحقیقات مکمل کر کے صوبائی محکمہ انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے وصول کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق 2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریباً 2 ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان، سابق و موجودہ صوبائی و وفاقی وزرا ارکان صوبائی و قومی اسمبلی اور سیاسی جماعتوں کےعہدیداروں نے سفر کیا۔ سابق و موجودہ چیف سیکرٹریز، سیکرٹریز اوردیگرسرکاری ملازمین نے بھی ہیلی کاپٹرز استعمال کیا۔
دوسری جانب ہیلی کاپٹرز سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری آج صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کی منظوری کے بعد 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا۔اُدھر وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ سرکاری ہیلی کاپٹرز سرکاری کاموں کیلئے استعمال ہوئے ہیں، ماضی میں یا اب کسی بھی وزیر یا افسر نے ہیلی کاپٹرز ذاتی کاموں کیلئے استمال نہیں کیے۔