ایک نیوز نیوز:ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر دن دیہاڑے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان لڑکی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں سکیورٹی کے ناقض انتظامات مسلح موٹر سائیکل سوار دن دیہاڑے ہسپتال میں گھس آئے۔جاں بحق ہونے والی کی شناخت ایمان مسیح کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی ماں کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی عزیزوں نے بہانے سے بلوا کر جان سے مار دیا۔مریضوں کاکہنا ہے کہ ہسپتال میں دن دیہاڑے اس طرح مسلح افراد کا داخل ہونا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے۔