گڑھاموڑ وہاڑی ملتان روڈ پرحادثہ،3مسافر جاں بحق،14زخمی

 گڑھاموڑ وہاڑی ملتان روڈ پرحادثہ،3مسافر جاں بحق،14زخمی
کیپشن:  گڑھاموڑ وہاڑی ملتان روڈ پرحادثہ،3مسافر جاں بحق،14زخمی

ایک نیوز نیوز:گڑھاموڑ  وھاڑی ملتان روڈ  اڈہ 86 کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان آمنے سامنے سے خوفناک تصادم ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق گڑھاموڑ  وھاڑی ملتان روڈ  اڈہ 86 کے قریب مسافر کوچ اور کار کے درمیان آمنے سامنے سے خوفناک تصادم ہوا ہے کار سوار 3 مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں ایک کار سوار جبکہ مسافر کوچ کے چودہ سے زائد مسافر شدید زخمی ہوگئے۔مسافر کوچ وہاڑی سے ملتان اور کار ملتان سے وہاڑی کی طرف جارہی تھی جاں بحق ہونے والے مسافروں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جبکہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔