ایک نیوز نیوز: بالی وڈ کے معروف مصنف شاعر جاوید اختر جو اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ،انہوں نے ایک بار پھر ہرزہ سرائی کی ہے کہ اگر مسلمان شوہروں کو ایک ساتھ 4 شادیاں کرنے کا حق ہے تو خواتین کو بھی ایک سے زیادہ شوہر رکھنے کا حق ہونا چاہیے۔
اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ کامن سول کوڈ کا مطلب صرف یہ نہیں ہے کہ تمام کمیونٹیز کے لیے ایک قانون ہونا چاہیے بلکہ اس کا مطلب عورتوں اور مردوں کے درمیان برابری بھی ہے۔ دونوں کے لیے ایک ہی معیار ہونا چاہیے۔ جس کے دل میں عورت اور مرد کی مساوات کا خیال ہے اسے کامن سول کوڈ میں رہنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے بیٹے اور بیٹی کو جائیداد میں برابر کا حق دیں گے،جاوید اختر نے کہا آج ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک کو حکومت اور حکومت کو ملک سمجھا جا نے لگا ہے۔ حکومتیں آتی جاتی ہیں، لیکن ملک ہمیشہ قائم رہے گااگر کوئی حکومت کی مخالفت کرتا ہے تو اسے غدار قرار دیا جاتا ہے۔ جب کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔' انھوں نے کہا 'ملک کا مزاج طویل عرصے سے جمہوری ہے۔ ملک کے عوام کا مزاج ہزاروں سالوں سے لبرل رہا ہے۔ وہ کبھی بھی بنیاد پرست نہیں رہا۔ آج جس طرح سے تعصب کو فروغ دیا جا رہا ہے، وہ ہندوستان کا مزاج نہیں ہے۔
معروف شاعر جاوید اختر کی ایک اور ہرزہ سرائی
Dec 05, 2022 | 18:42 PM