رواں سال دھواں چھوڑنے والی 55ہزار گاڑیوں کے چالان 

 رواں سال دھواں چھوڑنے والی 55ہزار گاڑیوں کے چالان 
کیپشن:  رواں سال دھواں چھوڑنے والی 55ہزار گاڑیوں کے چالان 

ایک نیوز نیوز:لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبرپربرقرار ہے ۔ٹریسک پولیس کی جانب سے فٹنس سرٹیفیکٹس کے بغیر گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق رواں سال کے دوران شہر میں سموگ کے خاتمے کیلئے سٹی ٹریفک پولیس رواں سال دھواں چھوڑنے والی 55 ہزار گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے۔ٹریسک پولیس کی جانب سے فٹنس سرٹیفیکٹس کے بغیر گاڑیوں کی شہر میں داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹس کوئی بھی ہیوی وہیکل شہر میں داخل نہیں ہوگی۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق رواں سال دھواں چھوڑنے پر 55 ہزار 340 گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کئے گے، جبکہ خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے والی 610 گاڑیاں بند کر دی گئیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنے والی وہیکلز کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن سے ہی فضائی آلودگی میں بہتر حد تک کمی اور مختلف امراض سے بچا جا سکتا ہے۔سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کے داخلی و خارجی راستوں، بس اڈوں پر جوائنٹ آپریشنر کے ساتھ ساتھ رات کے وقت خصوصی چیکنگ کےلئے 10 ٹیمیں تعینات ہونگی۔