ایک نیوز نیوز :تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا کہ اسحاق ڈار سے رابطےہوئے ہیں ،جلد ہی شہبازشریف ، آصف زرداری اور فضل الرحمان بیرون ملک فرار ہوجائیں گے ۔
تفصیلا ت کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اداروں سے تلخیاں کم کر رہے ہیں مگر وفاقی حکومت بگاڑنے کی کوشش کر رہی ہے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھ ، سات ماہ میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں ، اعظم سواتی کے بعد شہباز گل پر ایف آئی آرز پر تحفظات ہیں ، آج خبر آئی ہے کہ چیف الیکشن کمشنر عمران خان کی بطور چیئرمین نا اہلی کیلئے کارروائی شروع کر رہے ہیں جس کی بنیاد ہی نہیں ہے ، عمران خان عوام کیلئے آزادی ، جمہوریت کیلئے استعارہ ہیں ، عمران خان کے بغیر پولیٹیکل سین مکمل ہی نہیں ، نواز شریف پہلے ملک سے باہر ہے ۔
فواد چودھری کا اسحاق ڈار سے رابطوں کا اعتراف
Dec 05, 2022 | 18:14 PM