نئے سیکرٹری خارجہ اسد مجید اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

Dec 05, 2022 | 17:49 PM

ایک نیوز نیوز :نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان نے دفتر خارجہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کےمطابق  سیکرٹری خارجہ سہیل محمود گزشتہ ستمبر میں ریٹائر ہوگئے تھے جن کی جگہ پر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیا گیا تھا،ڈاکٹر اسد مجید کو سیکرٹری خارجہ مقرر کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا،ڈاکٹر اسد مجید بیلجیئم میں پاکستانی سفارتخانے میں ذمے داریاں انجام دے رہے تھے جن کا تبادلہ کرکے سیکرٹری خارجہ بنایا گیا ہے ۔ڈاکٹر اسد مجید کا تعلق فارن سروسز پاکستان سے ہے اور وہ گریڈ 22 کے افسر ہیں۔

دریں اثناء برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان کی مدت ملازمت میں توسیع کردی گئی ہے جنہیں گزشتہ ماہ ریٹائر ہوجانا تھا ان کی مدت میں 6؍ ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔

مزیدخبریں