ایک نیوز نیوز:مانگامنڈی میں ایک اور ہوا کی بیٹی دو درندوں کے ہاتھوں مبینہ زیادتی کا شکار ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق مانگامنڈی کے علاقے گاؤں چاہ تمولی میں دو افراد نے چودہ سالہ معصوم کلی کو مبینہ طور پر درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ متاثرہ لڑکی کے باپ محمد مہنگا کا کہنا تھا کہ ملزمان زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چودہ سالہ فضیلت کو ویرانے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔لاہور : حالت غیر میں بچی کو دیکھ کر راہگیروں نے بچی کے والدین کو اگاہ کیا۔ متاثرہ بچی کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر مانگامنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی۔