ٹک ٹاکر خاتون کی دربارخواجہ فرید کی بے حرمتی  

Dec 05, 2022 | 17:30 PM

ایک نیوز نیوز :کوٹ مٹھن شریف میں بزرگانِ دین کے مزارات کی بے حُرمتی ہونے لگی،خاتون ٹک ٹاکر نے خواجہ غلام فرید کے دربار شریف کے قریب کھڑے ہوکر بیہودہ گانوں پر ٹک ٹاک بنائی ۔
تفصیلات کےمطابق خواتین کا دربارِ فرید کے اندر مزار شریف پر جانا منع ہے، قانونی طور پر منع ہونے کے باوجود ٹِک ٹاکر خاتون مزار شریف کے قریب کھڑی ہے،خاتون مزار شریف پر کھڑی ہوکر گانوں پر ٹِک ٹاک بنانے کی ویڈیوبنارہی ہیں ، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون مزار شریف کے عین قریب تر کھڑی ہے

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-12-05/news-1670243686-9769.mp4

اہلیان شہر نے اس کی شدید مذمت کر تے ہوے کہا کہ عملے کی ملی بھگت سے خاتون اندر گئی ہے، اولیاء اللہ کی درگاہوں کی بے حرمتی قبول نہیں کرینگے، حضرت خواجہ غلام فریدؒ بہت بڑی ہستی ہیں،مزار شریف پر اندر جانے کی اجازت دینے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی جائی، مزار شریف پر ٹِک ٹاکر کی ویڈیو دیکھ شہریوں میں غم غصہ پایا جارہا ہے، محکمہ اوقاف کے اعلیٰ آفیسران نوٹس لیں۔

مزیدخبریں